5
الفاظ معنی
persuasion/ ترغيب یا تحریک
ایسا طریقہ کار جس میں لوگوں کے عقائد، رویوں، اخلاقیات، اعمال پر اثر ہوتا ہے یا ان کو تبدیل کیا جاتا ہے
pertinent/ مناسب
معقول یا موضوع اور سامعین سے جڑا ہوا
place/ جگہ (معلوماتی موضوع)
سامعین کو کسی جگہ یا ماحول کے بارے میں سمجھانا
plan/ منصوبہ
ترکیب یا نقشہ
point of view/ نقطہ نظر
کسی موضوع یا واقع کے بارے میں رائے، رویہ، یا فیصلہ
policy/ حکمت عملی
پالیسی یا طریقہ کار یا تدبیر
positive audience/ مثبت سامعین
سامعین جن کو آپ کے موضوع کے بارے میں علم ہو اور وہ پہلے سے ہی آپ کی بات پر رضامند ہوں
practicality/ عملی ہونا
فعل کو خیال سے زیادہ اہمیت دینا
purpose/ مقصد
تقریر کا مرکزی مقصد (جیسے کہ سکھانا، واضح کرنا، حوصلہ افزائی کرنا، راضی کرنا)
reinforce/ مضبوط کرنا
اپنی تقریر کا نظریہ پھر بیان کرنا تاکہ سامعین کو اہم مقاصد یاد راہیں
relevant/ مناسبت
ایسا موضوع جو سامعین کو نیا، اور فائدہ مند لگے
remembering/ یاد رکھنا
حِفظ کرنا یا نہ بھولنا
remember/ یاد رکهنا
تقریر کے اختتام میں ایک ایسا خوشگوار جملہ جس کی وجہ سے سامعین کو آپ کی تقریر یاد رہے
repetition/ تکرار
ضروری الفاظ اور محاورے بار بار بیان کرنا
responding/ رد عمل دینا
سامعین کے غیر لفظی اشارے جیسے کہ مسکرانا اور سر ہلانا
review/ جائزہ
تقریر کے اختتام میں ایسا جملہ جو تقریر کے اہم مقاصد پھر سے بیان کرے
rhetoric/ شوکت الفاظ
فن خطابت یا لسانی
scope/ گنجائش
تقریر کے موضوع کی گہرائ
sensory appeal/ جو حواس کو متاثر کرے
الفاظ یا جملے جو ہمارے پانچ حواس کا حوالہ دیں
sensory overload/ جو حواس پر بہت زیادہ بوجھ ڈالے
جب تقریر کرنے والا سامعین پر معلومات کا اتنا بوجھ ڈال دے کہ ان کو کچھ صحیح سے سمجھ نہ آئے